کرختگی

( کَرَخْتَگی )
{ کَرَخ + تَگی }
( فارسی )

تفصیلات


کَرَخْت  کَرَخْتَگی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کرخت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'کرختگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "دربار حرام پور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سختی، کُھرّا پن، درشتی۔
"ان کی آواز میں کرختگی تھی، وہ بغیر کسی سُر کے گا رہے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، پچھتاوے، ٧٦ )
  • دَرُشْتی
  • hardness;  dryness
  • rigidity;  austerity