لازوال

( لازَوال )
{ لا + زَوال }
( عربی )

تفصیلات


عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ اسم 'زوال' لگانے سے مرکب 'لا زوال' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کو زوال نہ ہو، غیرفانی، مستقل ہمیشہ رہنے والا، ازلی، ابدی۔
"اس کے دو پیٹ تھے اور ہر پیٹ اتنا بڑا تھا جتنی کوئی جھیل، اس کی جسمانی قوت لازوال تھی۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٣١:٢ )
  • Undecaying
  • imperishable
  • eternal