١ - دوڑ جانا
جلد پہنچ جانا۔"محسن چونکہ قریب محل کے رہتا تھا سنتے ہی دوڑ گیا۔"
( ١٨٧٣ء، فسانۂ معقول، ٥١ )
مشتہر ہو جانا، اطلاع ہونا۔"شہر بھر میں چند منٹ میں یہ خبر دوڑ گئی۔"
( ١٩٢٦ء، نور اللغات، ٧٩٠:٢ )
سرایت کرنا، اثر کر جانا۔ جس سے شجر حجر میں اک روح دوڑ جائے وہ ساز سرمدی میں، غزلوں میں چھیڑتا ہوں
( ١٩٢٤ء، غزلستان، ٤٤ )
مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا جانا۔ کل رات کو جو دوڑ گئی تو کھلا یہ حال مشغول تھے جوئے وہ چھ سات بدخصال
( ١٩٣٦ء،جگ بیتی، ٢٩ )
منتشر ہو جانا، پھیل جانا۔ (ماخوذ: جامع اللغات)