اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آرا، درانتی، کنگھی یا بال کترنے کی مشین وغیرہ کا کاٹنے کی شکل کا دانتا، دانت کے مشابہ کوئی چیز جو ایک قطار میں پائی جائے، دانتا۔
"ان کے علاوہ کچھ اور بھی آسی لیٹرز ہیں جن کی آوٹ پٹ سائن ویو نہیں ہوتی بلکہ آری کے دندانوں کی طرح یا مربع شکل کی ہوتی ہے۔"
( ١٩٨٠ء، ٹرانسسٹرز، ٢٣٦ )
٢ - س اور تشدید کے اوپر کو ابھرے ہوے تین خطوط نیز ان میں سے ہر ایک۔
"ہر ایک قوی کا دل ہر ضعیف کی فریاگی سے مانند دندانۂ تشدید اندیشہ مند خراش تھا۔"
( ١٨٥٩ء، سروش سخن، ٧ )
٣ - [ خطاطی ] شوشہ۔
"جب مرکبات میں کئی داندانے متواتر لکھنا ہوں ایک بقلم خفی دوسرا بقلم جلی علٰی ھذا القیاس لکھنا چاہیے۔"
( ١٨٦٨ء، نظم پروہیں، ١٤ )
٤ - کنجی یا چابی کے سرے کے ایک یا دونوں کناروں پر چھوٹے بڑے کٹاؤ جو تالے کے اندرونی پرزوں کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔
"ہم نے دنیا کو کھدیڑ کے رکھ دیا ہے باریک باریک دندانوں والی کنگھی کے ساتھ۔"
( ١٩٨٦ء، فن اور فلسفہ، ٨٤ )
٥ - چھوٹی سی چیز کا پتلا سا کنکرہ۔
صاف ہے ہر گوہر دندان یار ہر در شہوار میں داندانہ ہے
( ١٨٦٧ء، رشک (نوراللغات) )
٦ - کنارے یا کٹاؤ یا اس کی لہریا سا ہونے کی کیفیت۔
"اس جزیرے کا ساحل کہیں بھی سیدھا نہیں بلکہ ہر جگہ اس میں کٹاؤ اور دندانے سے پڑے ہوئے ہیں۔"
( ١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم، ١٤:١ )
٧ - [ نباتیات ] پتی، ورق؛ تہ چھلکا، غشاء۔
"اس یونڈل کے اوپر پھیلا ہوا ایک سبز حصّہ ہوتا ہے جسے پتی یا علمی اصطلاح میں دندانہ (بلیڈ یا پیمانہ) (Lamina or Blade) کہتے ہیں۔"
( ١٩١٠ء، مبادی سائنس، ١٤٤ )
٨ - شگاف، دراڑ۔
"بالآخر انہیں دیوار برف میں ایک دندانہ مل گیا جو برف کے ایک ہموار میدان کی طرف کھلتا تھا۔"
( ١٩٥٨ء، قطبی بزمستان، ١٤٨ )