ڈھونڈنا

( ڈُھونْڈْنا )
{ ڈُھونْڈ (نون غنہ) + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


ڈُھونْڈْنا  ڈُھونْڈْنا

پراکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا اور اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اپنے اصل معنی میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - تلاش کرنا، جستجو کرنا۔
"ایک جگہ ٹھٹکا اور . وہ سطریں ڈھونڈنے لگا جو مجھے طالب علمی کے زمانے سے کچھ کچھ یاد تھیں۔"      ( ١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ١٥١ )
  • Seeking
  • search