سنا

( سَنا )
{ سَنا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد ہے عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جنگلی نیل کے مشابہ ایک پودا جو نصف گز تک لمبا ہوتا ہے، اس کے پتے برگِ حنا کی مانند اور پھول کسی قدر نیلگوں ہوتے ہیں، اس کی پھلی چپٹی سی ہوتی ہے جس کے اندر چپٹا سا لمبوترا اور کسی قدر خمیدہ چھوٹا سا تخم ہوتا ہے، اس کے پتے دوا خصوصاً مسہل کے طور پر مستعمل ہیں۔
"سنانویں صدی مسیحی سے اطبائے عرب کے استعمال میں تھی۔"      ( ١٩٦٢ء، جڑی بوٹیوں سے علاج (ترجمہ)، ٥٨ )
  • The common senna of medicine
  • cassia senna;  Cassia;  lanceolata