پراکرت زبان سے ماخوذ مصدر کاٹنا سے مشتق حاصل مصدر کٹ کے ساتھ 'اوتی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے اسم بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٧ء کو "طوفانِ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : کَٹوتِیوں [کَٹو (واؤ مجہول) + تِیوں (واؤ مجہول)]
١ - منہائی، مجرائی، وضع کر لینا، کمی۔
"ان زرعی دعاوی میں ٨٥ فیصد تک کٹوتی کی گئی۔"
( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ١٢ فروری، ٢ )
٢ - [ بنکاری ] لین دین کا کام سرانجام دینے کا حق، رعایتی حق، چھوٹ، ڈسکاؤنٹ۔
"انگلستان کا بنک اپنی کٹوتی کی شرح بڑھا گھٹا کر غیر معمولی طور پر شمالی امریکہ کو برآمد میں اور اسے جو مال اعتبار پر دیا جاتا ہے اس میں بہت کچھ بیشی یا کمی کر سکتا ہے۔"
( ١٩٤٦ء، معاشیاتِ قومی، ٣٩٧ )
٣ - [ نیارا گری ] میل وزن جو کسی دھات کے صاف کرنے میں اصلی وزن سے خارج کر دیا جائے، کردا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 9:4)