کروڑ

( کَروڑ )
{ کَروڑ (و مجہول) }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَروڑوں [کَرو (واؤ مجہول) + ڑوں (و مجہول)]
١ - سو لاکھ، (ہندسوں میں: 10000000)
"یہ دولت کا درخت ہے اس پر پتوں کی جگہ کرنسی نوٹ لگے ہوئے ہیں، جن کی مالیت ایک کروڑ روپیہ کے برابر ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، سفر نصیب، ١٥٧ )
٢ - [ مجازا ]  بے شمار، بے حد۔
 لاکھوں جتن کیے، نہ ہوا ضبطِ گریہ لیک سنتے ہی نام آنکھ سے آنسو گرے کروڑ      ( ١٨١٠ء، کلیات میر (مجلس)، ٢٥٦:١ )
  • ten millions
  • a crore
  • one hundred lacs (Lakh)