کچوکا

( کَچوکا )
{ کَچو (واؤ مجہول) + کا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کَچوکے [کَچو (واؤ مجہول) + کے]
جمع   : کَچوکے [کَچو (واؤ مجہول) + کے]
جمع غیر ندائی   : کَچوکوں [کَچو (واؤ مجہول) + کوں (واؤ مجہول)]
١ - نوکدار چیز سے گودا ہوا نشان۔
"ان کچوکوں سے میرے زخموں کے ٹانکے پھر سے کھل گئے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٤٣٨ )
٢ - طعن، تشنیع، طنز۔
"بلا سے وہ اچھا تھا، یہ روز روز کے کچوکے اور ہر وقت کی آفت تو نہ تھی۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٣٠ )
٣ - ٹھیس، ضرب، جھٹکا (مجازاً)، نشترزنی، احساسِ ندامت، ملامت۔
"دل اور ضمیر کے کچوکے احساسِ غمِ کو دگنا کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، آبلہ پا، ٢٥٩ )
  • pricking
  • piercing
  • stabbing;  puncture
  • stab.