عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طعن' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'طعنہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو"نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
ملامت کرنا، چھیڑنا، آوازہ کسنا، احسان یا نیکی کر کے اس کا ذکر کرنا، برا بھلا کہنا۔ در و دیوار مجھ کو طعنے دیں یوں نہ جاءو غریب خانے سے
( ١٩٨٧ء، ثبات، ٧٧۔ )