کتبہ

( کَتْبَہ )
{ کَت + بَہ }
( عربی )

تفصیلات


کتب  کَتَب  کَتْبَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کَتْبے [کَت + بے]
جمع   : کَتْبے [کَت + بے]
جمع غیر ندائی   : کَتْبوں [کَت + بوں (واؤ مجہول)]
١ - وہ عبارت جو کسی عمارت یا قبر پر بطور یادگار تحریر یا کندہ ہو، کتابہ، تختی، لوح۔
"اس سے ایک صدی بعد کا کتبہ نانا گھاٹ کا ہے جس پر . دوسری صدی عیسوی کی تحریریں ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، ہند سے اور ان کی تاریخ، ١١ )
  • کِتابَہ