١ - شعاع، روشنی کے خطوط جو کسی تابناک سے نکلتے ہیں۔
"صبح کی پہلی کرن کو پکڑتے۔"
( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١٠٨ )
٢ - سنہری یا روپہلی تاروں کی بنی ہوئی لیس جو بھاری دوپٹوں کے آنچلوں یا کامدار ٹوپی پر لگاتے ہیں، قبضۂ شمشیر کے کنارے اور جوتی کے حاشیے پر بھی لگائی جاتی ہیں۔
"سرخ رنگ کی تلک (پشواز) بھی اس پر بھی لچکے بنت اور کرن ٹکی تھی۔"
( ١٩٦٤ء، نور مشرق، ٥٣ )