گوش

( گوش )
{ گوش (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سننے کا عضو بدن، کان، اذن۔
"جس کا مثل نہ چشم فلک نے دیکھا ہو نہ گوش ملک نے سنا ہو۔"      ( ١٩٨٨ء، لکھنؤ پات ادیب، ١٠٥ )
٢ - [ تصوف ]  اسم سمیع میں فنا حاصل کرنا اور بے حرف و صوت کلام کی طرف متوجہ ہونا۔ (مصباح التعرف)۔