لاجک

( لاجِک )
{ لا + جِک }
( انگریزی )

تفصیلات


Logic  لاجِک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "مکمل مجموعہ لیکچرزواسپیچیز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : لاجِکْس [لا + جِکْس]
١ - وہ علم جو علمی دلائل سے حق کو حق اور ناحق کو ناحق ثابت کرتا ہے، منطق۔
"ماڈرن لڑکی کی طرح ہمیشہ بک بک کرتے رہنا، بغیر لاجک کے۔"      ( ١٩٨٨ء، ایک محبت سو ڈرامے، ٣٠٤ )