١ - لاج رکھ (لینا|رکھنا)
بھرم رکھنا، آبرو بگڑنے نہ دینا، عزت بچانا۔"حضرت مولانا شہر میں واپس آ گئے تو میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا حضرت دیکھنا میری لاج رکھنا۔"
( ١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٦٩ )
٢ - لاج آنا
شرم محسوس ہونا، شرم آنا۔"اماں کو خود لاج آتی تھی دوپٹے کے بغیر اچھلتی کوتی عالیہ کو یکھ کر۔"
( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٢٠٧ )
٣ - لاج سے مرنا
بے حد شرمندہ ہونا، غیرت کے مارے زمین میں گڑنا۔(علمی اردو لغت، جامع اللغات)
٤ - لاج لگنا
شرم آنا نیز بدنامی ہونا"وہی چیزیں جو کسی وقت مکان کی زینت اور آرائش کا سامان تھیں، آج بیٹھنے والے کو بھی لاج لگتی تھیں۔"
( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٠٢ )
٥ - لاج مٹانا
خجالت دور کرنا، شرمندگی مٹانا"یہ کسی ہارے ہوئے دشمن کی شکست کی لاج مٹاتی ہیں۔"
( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات )
٦ - لاج ہونا
لحاظ ہونا، شرم و حیا ہونا۔ نہ دیگا ان کیا پیدا کیے کی لاج ہے جس کو اسی کا آسرا ہے منہ دکھاءوں اور اب کس کو
( ١٩٢٣ء، مطلع انوار، ١٥٤ )