لاڈلا

( لاڈْلا )
{ لاڈ + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : لاڈْلی [لاڈ + لی]
واحد غیر ندائی   : لاڈْلے [لاڈ + لے]
جمع   : لاڈْلے [لاڈ + لے]
جمع غیر ندائی   : لاڈلوں [لاڈ + لوں (و مجہول)]
١ - پیار، ناز پروردہ، محبوب، چہیتا (بچہ)۔
 گائے ماتا کا لاڈلا ہو کر ڈالڈا کھا کے جی رہا ہوں میں      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٠٩ )
٢ - [ طنزا ]  وہ لڑکا جو ماں باپ کی محبت سے آوارہ اور بد راہ ہو گیا ہو۔
"ماں باپ اپنے لاڈلے کو خوب جانتے تھے۔"      ( ١٩٥٢ء، اک محشر خیال، ١٧ )
٣ - پیار بھرا، محبت والا، نرم۔
"قرنانڈس بھی ایسا رویہ اپناتا جیسے جینی کا اپنی لڑکی کے ساتھ تھا ایک دم ٹھنڈا اور لاڈلا رویہ۔"      ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، مارچ، ٧١ )
  • darling
  • dear
  • beloved;  tenderly nurtured;  petted
  • spoilt (child)