لایزال

( لایَزال )
{ لا + یَزال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'یزال' کے ساتھ عربی حرف نفی 'لا' بطور لاحقہ لگانے سے مرکب 'لایزال' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ہمیشہ رہنے والا، بے زوال، پائدار، قدیم، ازلی و ابدی (عوماً خدا تعالٰی کے لیے مستعمل)۔
"ایک معمولی مکھی بھی خدائے لایزال کی رحمتوں سے نوازی گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، طواسین اقبال، ٣٥:١ )
  • بے زوال
  • غیر فانی
  • that ceases not
  • eternal
  • durable
  • unfading