لافانی

( لافانی )
{ لا + فا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی صفت 'فانی' لگانے سے مرکب 'لافانی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "سیف و سبو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو فنا نہ ہو، باقی رہنے والا، دائمی، ابدی۔
"ان کے نزدیک وہ فانی نہیں لافانی تھا۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٢٨:١ )