ات

( اَت )
{ اَت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا، ماخذ زبان میں اصل تلفظ 'آتِ' ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راو پدم راو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نہایت، بہت، بہت زیادہ۔
متعلق فعل
١ - بہت۔
"اے ات سندر نار ہم پر دیا کر، ہم پیاسے ہیں۔"      ( ١٩٢٠ء، چار چاند، فراق، ١٠١ )
١ - ات کا بھلا نہ برسنا، ات کی بھلی نہ دھپ، ات کا بھلا نہ بولنا، ات کی بھلی نہ چپ
ہرچیز کی کثرت بری ہوتی ہے، درمیانی راہ بہتر ہے، میانہ روی خوب ہے۔ (نجم الامثال، ٤٥)
٢ - اَت کا بھولا سونجھنا ڈال پات سے جائے
جو حد سے گزرتا ہے نقصان اٹھاتا ہے۔ (نجم الامثال، ٤٥)
  • very much
  • very great;  too great;  very greatly
  • excessively;  beyond (in point of time and place)