عقیق

( عَقِیق )
{ عَقِیق }
( عربی )

تفصیلات


عقق  عَقِیق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک سرخ رنگ کا قیمتی پتھر جو نگ بنانے اور پچی کاری وغیرہ کے کام آتا ہے، یہ سیاہ، زرد، نیلا اور سفید بھی ہوتا ہے؛ (مجازاً) لبِ محبوب اور بادہ ناب۔
"ممکن ہے کہ عقیق کے مذکورہ منقش منکے چنہوڈا رو سے عراق کو برآمد کئے جاتے ہوں۔"      ( ١٩٨٧ء، سات دریاؤں کی سرزمین، ٧٤ )
٢ - ایک قسم کا پودا جس میں زرد، سرخ یا نارنجی پھول لگتے ہیں نیز اس پودے کے بیج جن سے تسبیح کے دانے بنتے ہیں۔
 آہنی سبز جنگلے کے قریب قدِ آدم عقیق کے پودے      ( ١٩٧٥ء، مرے خدا مرے دل، ٧٥ )
  • a cornelian