ذوالجلال

( ذُوالْجَلال )
{ ذُل (ا غیر ملفوظ) + جَلال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذو' کو حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'جلال' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٥ کو "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - عزت اور دبدبے والا، شوکت اور عظمت والا، خدائے تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔
 تلوار تھی کہ قہرِ خداوندِ ذوالجلال ضربت سے اس کی بچنے کا اِمکان تھا محال      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٨٠ )
  • صاحِبِ جَلال
  • صاحِبِ عَظْمَت
  • پُرشِکوہ
  • possessed of dignity
  • or majesty
  • or glory;  majestic
  • glorious