کسی

( کَسّی )
{ کس + سی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَسّیاں [کَس + سِیاں]
جمع غیر ندائی   : کَسِّیوں [کَس + سِیوں (واؤ مجہول)]
١ - مٹی کھودنے کا ایک آلہ، پھاوڑا، کدال۔
"اپنی کسی اور درانتی سنبھالی اور اپنے کھیت کی طرف روانہ ہو گیا۔"      ( ١٩٧٥ء، چینی لوک کہانیاں، ١٢٥ )
٢ - جس سے مُردوں کا کفن کھودیں۔ (مصطلحات ٹھگی، 188)
٣ - دو قدم کے برابر فاصلے کا ایک پیمانہ۔ (ماخوذ: نوراللغات)
٤ - پانی کا چھوٹا نالہ۔
"ایسا سنائی دیتا ہے جیسے دروازے کے باہر کھڑا گرج رہا ہے حالانکہ دور کہیں کسّی میں ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، باگھ، ٢٣ )
  • a hoe;  a small mattock
  • a spade;  a measure equal to two paces
  • each pace being thirty-six fingerbreadths
  • measure across the first joints of the first and fourth fingers.