کسٹم

( کَسْٹَم )
{ کَس + ٹَم }
( انگریزی )

تفصیلات


Custom  کَسْٹَم

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٠ء کو "مِس عنبرین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چُنگی، محصول، محصولاتِ برآمد، درآمد۔
"کسٹم کی مد میں یعنی محصولات درآمد برآمد میں اس عرصے میں کافی اضافہ ہوا۔"      ( ١٩٣٧ء، ہندوستان کا نیا دستور حکومت، ١١٥ )
  • ٹیْکْس