لذیذ

( لَذِیذ )
{ لَذِیذ }
( عربی )

تفصیلات


لزز  لَذِیذ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨٤ء کو "عشق نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مزیدار، خوش ذائقہ، لذت دار۔
"پھر رخصت ہوتے وقت میزبان انہیں لذیذ کھانوں کا پیکٹ پیش کرتا کہ اگلے روز اطیمنان سے نوش فرمائیں۔"      ( ١٩٨٩ء، دریچے، ٦١ )
٢ - خوشگوار، پرلطف، دلچسپ۔
"اس کے پہلے مصرع میں قیاس آرائی کی جو لذیذ چٹکی لی گئی ہے اس پر ذوق شعری ذرا ٹھٹکتا بھی ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، میر تقی میر اور آجکا ذوق شعری، ١٦٩ )
٣ - [ مجازا ]  عزیز، پیارا۔
 جذبۂ عشق زلیخا گرنہ تھا فرمائیے مصر کے بازار میں کیا تھا مہ کنعاں لذیذ      ( ١٨٩٤ء، عاشق (فرہنگ آصفیہ)۔ )
  • sweet
  • delicious
  • luscious;  pleasant
  • delightful;  savoury
  • tasteful
  • nice