صفت ذاتی ( واحد )
١ - اچھا، خوب، قابل تعریف، نفیس۔
"اللہ تعالٰی . نے حکم فرمایا کہ: "اپنے رب کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت سے بلاؤ۔"
( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٣٢ )
٢ - سردار، مالک، صاحبِ ثروت، ذی مرتبہ، جس پر تکیہ کیا جاسکے، جس کا سہار لیا جائے۔
"عمدہ، عربی زبان میں سردار، امیر اور سربرآوردہ آدمی کے لیے . استعمال ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جولائی تا ستمبر، ٤٨ )
٣ - مالدار، امیر، دولت مند۔
کتنے پھرے ہیں باہر خوباں کو اپنے سنگ لے سب شاد ہو رہے ہیں عمدہ غریب کنگلے
( ١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ١٤٧:٢ )
٤ - شریف۔
ایک لچا دے جو ایک عمدہ کو بھوک تو اسے کیا کچھ طرف جائیں گے لوگ
٥ - اول درجے کا، اعلٰی قسم کا۔
"وہ ایک عظیم الشان عمدہ بیری کا درخت ہے۔"
( ١٨٨٧ء، آفرینش؛ ٤١ )