عمامہ

( عَمّامَہ )
{ عَم + ما + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پگڑی، ایک وضع کی پگڑی جو عالموں زاہدوں صوفیوں سے مخصوص ہے۔
"نانا جان کو ایک لانبی حیدر آبادی شیروانی، پاجامے اور عمامے میں ملبوس دیکھا۔"      ( ١٩٨٧ء، حیات مستعمار، ٩٧ )
٢ - خود، مغفر۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)
  • the sheet or cloth that one winds upon the head
  • a turban;  a tiara
  • a crown