عماد

( عِماد )
{ عِماد }
( عربی )

تفصیلات


عمد  عِماد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٧١ء کو "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چھت کو سہارنے والی لمبی لکڑی جو عموداً کھڑی کی جائے، ستون، کھمبا، سہارا دینے والی چیز، اڑواڑ، رکن۔
 وہی جو کہف ورا ہے عمادِ کاف انام سروق و صادق الاقرار واستوار زحم      ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ٢٧ )
٢ - [ ہندسہ ]  وہ خط مستقیم جو ایک مماس کے نقطۂ تماس میں سے گزرے اور اس پر علی القوائم ہو۔
"عماد کی مساوات سے ظاہر ہے کہ یہ نقطہ (گ ف) سے گزرتا ہے اور یہ نقطہ دائرے کا مرکز ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلو پیڈیا، ١٠٠٦ )
  • سَتُون
  • کَھمْبا
  • a stay
  • prop
  • support;  confidence
  • reliance
  • trust;  a pillar
  • column