سوجھ بوجھ

( سُوجھ بُوجھ )
{ سُوجھ + بُوجھ }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ اسم مجرد 'سُوجھ' کے ساتھ ہندی سے اردو میں دخیل اسم 'بُوجھ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٧٥ء کو "چمنستانِ شعرا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - عقل، سمجھ۔
"سُوجھ بُوجھ والی تنقید نے جدید افسانہ کی چھان پھٹک کی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٠ )
  • عَقْل و دانائی