استعداد

( اِسْتِعْداد )
{ اِس + تِع + داد }
( عربی )

تفصیلات


عدد  اِسْتِعْداد

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "جواہر اسرار اللہ" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - فطری قابلیت، صلاحیت، لیاقت۔
"ہیولٰی دراصل صلاحیت و استعداد اور قوت کا نام ہے۔      ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ٨٤٢ )
٢ - لیاقت، سواد، مہارت
"اردو کی بڑی اچھی استعداد رکھتے تھے۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٨٣ )
٣ - آمادگی، عزم صمیم، تیاری
  • Agent