عود

( عُود )
{ عُود }
( عربی )

تفصیلات


عاد  عُود

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک خوشبو دار لکڑی جسے بطور بخور جلایا جاتا ہے اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں سفید، سیاہ زدر اور زمردی، عمدہ قسم کا عود پانی میں ڈوب جاتا ہے اسی لیے اسے عود غرقی بھی کہتے ہیں، اگر، لاطینی: Aloexylon, Agallochum
"بہرحال آخری رسوم کی ادائیگی باجے گاجے کے ساتھ صندل عود اگر عطر پھلیل کی لپٹوں میں ہو گی۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤٦ )
٢ - ایک ساز کا نام جسے بربط بھی کہتے ہیں۔
"رازی عود بجانے لگتا ہے، وہ عود بجانے کا ماہر تھا۔"      ( ١٩٧٩ء، کیسے کیسے لوگ، ٥٧ )
  • اَگْر
  • بَربَط
  • wood
  • timber;  a sprig;  a staff
  • stick
  • rod;  aloes-wood;  a lute.