پختگی

( پُخْتَگی )
{ پُخ + تَگی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اصل صورت و مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پختہ ہونے کی حالت۔
"شعروں کی عمدگی اور پختگی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عنفوانِ شباب کے بعد کا کلام ہے۔"      ( ١٩٢٦ء، حیاتِ فریاد، ٢٠٨ )
٢ - پک جانے کا عمل (پھل، کھانا وغیرہ)۔
 خاکساری ہے مآل پختگی شاخ سے ٹپکا جو میوہ پک گیا    ( ١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٤٠:٣ )
٣ - پودے کی بڑھوار۔
"ان دو مرکزوں کے درمیان مکمل ملاپ صرف کلیمائیڈو سپوروں کی پختگی کے دوران ہی ہوسکتا ہے۔"    ( ١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ٣٥٠ )
  • the being cooked;  ripeness
  • maturity;  firmness
  • soundness
  • solidity
  • strength;  experience