لقوہ

( لَقْوَہ )
{ لَق + وَہ }
( عربی )

تفصیلات


لقو  لَقْوَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک مرض جس میں منھ ٹیڑھا ہو جاتا ہے اور چہرہ بھر جاتا ہے، ایک اعصابی مرض جو گردن اور چہرے سے متعلق ہے اور سرد یا گرم ہوا کے اثر سے لاحق ہوتا ہے (فالجج کی ایک ہلکی قسم)۔
"دوسرے کا چہرہ لقوے سے ایسا ٹیڑھا ہوا کہ دائیں باچھ کان کی لو سے جا ملی۔"      ( ١٩٨٩ء، آب گم، ١٠٦ )
١ - لقوہ گرنا
لقوے کے مرض میں مبتلا ہونا، منھ کا ٹیڑھا ہونا، منھ بھر جانا۔"کمر کولھے ہی تو مفلوج تھے زبان حلق پر تو لقوہ نہ گرا تھا"      ( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٦٦۔ )
  • spasmodic distortion of the face or mouth;  paralysis