اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کھچاوٹ، شکر رنجی، ملال۔
"برنی صاحب نے علامہ کو خط لکھا اور کشیدگی تعلقات کا ذکر کیا۔"
( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، جون، ٤٦ )
٢ - کھینچاتانی، جھگڑا، تنازع۔
"فیکلٹی کی سطح پر کوئی سیاسی کشیدگی یا پرنسپل اور سٹاف کے ساتھ چپقلش نہیں تھی۔"
( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٨٩ )
٣ - بے چینی، کشا کشی، اضطراب، فشار، دباؤ، اعصابی تناؤ۔
"شہر میں کرفیو لگا ہوا ہے سخت کشیدگی ہے۔"
( ١٩٨٣ء، زمین اور فلک اور، ١٠٢ )
٤ - درازی، لمبائی (قد وغیرہ کی)۔
"یہ بھی غلط ہے کہ قدو قامت و کشیدگی وقار کے لیے ضروری ہے۔"
( ١٨٨٠ء، تہذیب الاخلاق، ٧٩ )