کلب

( کَلَب )
{ کَلَب }
( انگریزی )

تفصیلات


Club  کَلَب

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٩ء کو "مقالات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انجمن جو کسی خاص مقصد یا کھانے پینے، تاش وغیرہ کھیلنے اور دوسری قسم کی دلچسپیوں کے لیے قائم کی جائے، سبھا، انجمن، وہ جگہ جہاں انجمن کے ارکان اکٹھے ہوتے ہوں، تفریح کے لیے جمع ہونے کی جگہ۔
"اگر مما آج کلب میں بری طرح ہار رہی ہوں تو وہ وقت سے پہلے بھی گھر آسکتی ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصّہ، ١٢٠ )
٢ - ڈنڈا، سونٹا، لٹھ، گالف کے کھیل وغیرہ کا ڈنڈا۔ (علمی اردو لغت، فیروز اللغات)
  • اَنْجُمَن
  • چھَڑی