محفل

( مَحْفِل )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + فِل }
( عربی )

تفصیلات


حفل  مَحْفِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ہوا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مَحْفِلیں [مَح (فتحہ م مجہول) + فِلیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : مَحافِل [مَحا + فِل]
جمع غیر ندائی   : مَحْفِلوں [مَح (فتح م مجہول) + فِلوں (و مجہول)]
١ - لوگوں کے ملنے یا جمع ہونے کی جگہ، آدمیوں کا مجمع، مجلس، انجمن بزم، سبھا۔
 دیکھنا یہ ہے کہ محفل میں محبت کے دیئے کتنے انساں نے بجھائے ہیں ہوا نے کتنے      ( ١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٦٧ )
٢ - ملنے یا جمع ہونے کا وقت؛ ناچنے گانے والوں کا طائفہ، ناچنے والوں کی جماعت؛ محفل رقص۔ (اسٹین گاس؛ پلیٹس)