کلاک

( کَلاک )
{ کَلاک }
( انگریزی )

تفصیلات


Clock  کَلاک

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وقت بتانے والی بڑی گھڑی، گھنٹا۔
"ہر ساعت اک یہی سوال ذہن میں کلاک کی ٹن ٹن کی طرح گونجا کرتا۔"      ( ١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ٣٨ )
٢ - ساعت، دن کے چوبیس گھنٹوں میں کوئی گھنٹہ۔
"اس کا ممّی شاپنگ گیا، بولا دو کلاک سے آئیگا۔"      ( ١٩٤٢ء، ٹیڑھی لکیر، ٣٧٤ )
  • گھَنْٹَہ
  • گھَڑی
  • گھَڑْیال