اسم ظرف زمان ( مؤنث - واحد )
١ - وقت، مدت، زمانہ۔
"یہ وہ روح پرور ساعت ہوتی ہے جب جگمگماتے ہوئے چاند کی رو پہلی کرنیں کیرتھر کی پہاڑیوں کو چومتی ہوئی رخصت ہوتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٦٦ )
٢ - (کسی کام کے لیے) مناسب یا مبارک وقت۔
"پنڈت جی . پوتھی ترے سے ساعت کا بچارا کرتے تھے۔"
( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢٠٠، ٩:١٤ )
٣ - وقت کی کوئی اکائی، گھنٹا، لمحہ یا دقیقہ، مختصر وقفہ، تھوڑی دیر۔
عروج ہستی فانی پہ کیا سرگرم عشرت ہوں فروغ چند ساعت ہے یہاں مثل شرر اپنا
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٥٥:١ )
٤ - وقت بنانے والا آلہ، گھڑی یا گھنٹہ۔
"یعنی وہ زمانہ جو چاہے کہ ساعت یعنی کلاک یا گھڑی میں ظاہر ہو۔"
( ١٨٤٢ء، علم ہیئت اردو (ترجمہ)، ١٦٠ )
٥ - (فلسفہ اسلام) قیامت کا دن، روز حساب۔ (ماخوذ : لغات ہیرا)