کروبی

( کَرُّوبی )
{ کَر + رُو + بی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "دیوانِ درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : کَرُّوبین [کَر + رُو + بین]
جمع استثنائی   : کَرُوبیاں [کَرُو + بیاں]
١ - مقرب فرشتہ، اعلٰی درجے کا فرشتہ (اردو میں عموماً اس کی جمع کروبیاں مستعمل ہے)۔
 کرو بیاں زیر نگیں جبریل تیرا ہم نشیں دانش ورانِ انفس و آفاق خوشہ چیں      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ٧٠ )