سوگواری

( سوگْواری )
{ سوگ (و مجہول) + وا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبِ وصفی 'سوگوار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے 'سوگواری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - غمگینی، ماتم داری، غمی کی حالت۔
"انتہائی سوگواری میں بھی ہر ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کر رہا تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، طُوبٰی، ٥٧ )
  • مَخْزُونِیَّت
  • sorrow grief
  • affliction
  • bereavement
  • mourning.