سوغات

( سَوغات )
{ سَو (و لین) + غات }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٠ء کو "قصہ گل و ہرمز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : سَوغاتیں [سَو (و لین) + غا + تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : سَوغاتوں [سَو + (و لین) + غا + توں (و مجہول)]
١ - تحفہ، ہدیہ۔
"اس کے باوجود اس کے نغمے سوغاتوں کی طرح سفر کرتے تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضانِ فیض، ٣٦ )
  • a rich present;  a curiosity
  • rarity