صفت ذاتی
١ - نیچا، بہت نیچا، مقابلۃً نیچا، سب سے نیچا، اعلیٰ کی ضد۔
صعود میں ہوئی عرش بریں سے بھی اعلٰی ہبود میں ہوئی گا و زمیں سے بھی اسفل
( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علیخاں، ١٤ )
٢ - [ مجازا ] حقیر، پست، زبوں؛ دوسرے سے کم تر۔
وہاں جو قوم سرافراز ہے، یہاں اسفل وہاں جو لوگ سلاطین ہیں، یہاں خدام
( ١٩٥٠ء، سموم و صبا، ٢١٦ )
٣ - مقعد، پاخانے کا مقام۔
"اس تاریخ کو ایک اور بھرپور انیما اسفل کو دھونے ملایم کرنے کے لیے۔"
( ١٩٥٩ء، وہمی، ١٦ )
٤ - [ جغرافیہ ] نشیبی، جو ملحقہ علاقے سے پستی میں واقع ہو۔
"عمرو نے - نے فقط مصر اسفل پر قبضہ کیا۔"
( ١٨٩٧ء، تمدن عرب، ٢٠٧ )