عربی زبان سے مشتق اسم کیفیت 'سیاست' میں 'س' حذف کر کے فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت پڑھانے سے 'سیاسی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٣ء کو "سیف و سبو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - سیاست سے منسوب، ماہرِ سیاست، سیاست دان، سیاست سے نسبت رکھنے والے امور۔
"یہ اگرچہ ایک ماہنامہ رسالہ تھا لیکن اس کی اہمیت اس لیے تھی کہ اس میں علم و ادب کے ساتھ سیاسی مضامین بھی چھپتے تھے۔"
( ١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خان بحیثیت صحافی، ٥٣ )