سیٹ

( سِیٹ )
{ سِیٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Seat  سِیٹ

انگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : سِیٹیں [سی + ٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : سِیٹوں [سی + ٹوں (و مجہول)]
١ - نشست گاہ، بیٹھنے کی جگہ، کرسی، نشست۔
"تم پچھلے ہفتے اپنی سیٹ پر نہ تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٥٧ )
٢ - رکنیت، ممبری (ممبری کی) کرسی یا حکومت کا کوئی منصب۔
 ہے خانۂ دولت کی جو بنیاد وہ ہل جائے اک سیٹ کسی طرح گورنمنٹ میں مل جائے      ( ١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٤:١ )
  • کُرسی
  • رُکْنِیَّت
  • Seat