تخت

( تَخْت )
{ تَخْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ فارسی سے اردو میں ساخت اور معنی کے لحاظ سے من و عن داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٢١ء کو 'معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : تَخْتوں [تَخ + توں (و مجہول)]
١ - بیٹھنے یا لیٹنے کی وہ چیز جو پلنگ کی وضع پر لکڑی کے تختوں پر بنائی جاتی ہے، ساریکہ، سریر، اورنگ۔
'وہ پلنگ سے چھلانگ مار کے تخت پر کوستی آتی اور تخت سے پھلانگ مار کے پلنگ پر پیٹتی جاتی۔"      ( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ١٨ )
٢ - بادشاہ کے بیٹھنے کی مناسب چوکی مسند یا کرسی وغیرہ، سنگھاسن، گدی۔
 شہا یہ قوم کا گلزار تھا بے برگ و بار اب تک چمن کے تخت کو تھا شاہ گل کا انتظار اب تک      ( ١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ٦٠:١ )
٣ - حکومت، سرکار۔
'بڑے بڑے بادشاہوں کے الٹ گئے۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٩ )
٤ - [ ]  بڑا۔
'تخت گاؤں"      ( ١٨٨٨ء، فرہنگ آصفیہ )
٥ - نشست و برخاست یا استراحت کے لیے کوئی جگہ جو فرش زمین سے اونچی بنائی جائے۔
 چنچل قطب کاشہ ہور اچپل سندھر دونوں بیٹھے مل کر سویک تخت پر      ( ١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٩٥ )
٦ - وہ تخت جو خوب سجا کر محرم کے جلوسوں میں نکالا جاتا ہے۔
'یہاں بھی برسویں دن تعزیے، تخت جھکا جھک بنا نقارے تاشوں سے نکالنا واجب اور فرض ہو گیا۔"      ( ١٨٢٧ء، ہدایت المؤمنین، ٤ )
٧ - شادی بیاہ میں برات کا تخت جس پر ارباب نشاط لونڈے یا چنڈو باز وغیرہ ناچتے اور نعرے لگاتے ہوئے نکلتے ہیں۔
'برات ہم سجائیں گے مگر آرایش والے کو تو بلواؤ، چنڈو بازوں کا تخت ضرور ہو۔"      ( ١٨٠٠ء، فسانۂ آزاد، ٦٦٠:٣ )
٨ - [ موسیقی ]  سارنگی کی طرح ستار کی طبلی پر ہاتھی دانت یا کسی اور چیز کی لگی ہوئی تختی جو تاروں کو طبلی کی سطح سے ذرا اوپر کو اٹھائے رکھتی ہے اس میں تاروں کے لیے کھانچے ہوتے ہیں جس میں تار قائم رہتے ہیں، اسے جو آری بھی کہتے ہیں، پایا، گھرچ، گھوڑی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 153:4)
٩ - بندوق کی نال کی بیٹھک جو کندے کے منہ پر کسی ہوتی ہے اور جس میں گھوڑا اور اس کے متعلقہ پرزے لبلبی اور اس کی کمانی اور پالکی وغیرہ جڑی رہتی ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 83:8)
١٠ - مردے کو نہلانے یا قبر تک لے جانے کا تختہ۔
'حضرت عمر نے فرمایا کہ اگر وضع حمل کرے اور خاوند اس کا تخت پر رکھاہو اور دفن نہ ہوا ہو تب بھی حلال ہو جاوے گی۔"      ( ١٨٠٦ء، نورالہدایہ، ٨١:٢ )
  • throne
  • chair
  • of state;  seat
  • stage
  • platform;  sofa
  • bed;  anyplace raised above the ground for sitting
  • reclining
  • or sleeping