اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - آرایش، زینت، آراستگی۔
"اخبار نویس ہر صوبے سے مدعو تھے ان کا کیمپ خاص تھا۔ خیمے بہ کمال تزئین تھے۔"
( ١٩٣٢ء، ریاض خیر آبادی، نثر ریاض، ٣١ )
٢ - [ علم تجوید ] حروف کو ان کی صفات عارضی مثلاً حرکت، سکون .... وقف کا خیال رکھ کر پڑھنا تزئین کہلاتا ہے۔ (علم تجوید و قرات، 15)
٣ - عزت، مرتبہ، عہدہ۔ (پلیٹس)