اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ہندو ] معبود، خالق، اوتار (نبی وغیرہ)، فرشتہ، فرشتہ، مقدس ہستی، بت جس کی پوجا کی جاتی ہے؛ (مجازاً) بادشاہ۔
"میں وہ دیوتا ہوں جو کرتار کے من سے پیدا ہوا۔"
( ١٩٨٤ء، ترجمہ روایت اور فن، ١٣٢ )
٢ - [ مجازا ] عزیز، قابلِ احترام، محبوب۔
پتھر کی مورتوں میں سمجھا ہے تو خدا ہے خاکِ وطن کا مجکو ہر ذرہ دیوتا ہے
( ١٩٠٥ء، بانگِ درا، ٨٨ )
٣ - ماہر، فن کار، اعلٰی پایہ کا۔
"سید صاحب کا یہ کم بخت لڑکا اتنا غصیلا . جب بانسری ہاتھ میں لے کر بیٹھتا تو آسمان سے اتر کر آیا ہوا دیوتا معلوم پڑتا تھا۔"
( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٢ )
٤ - سانپ، ناگ۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ)۔