کلر

( کَلَّر )
{ کَل + لَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - شور، ریہ، کھار۔ (فرہنگ آصفیہ)
صفت ذاتی ( مؤنث )
١ - [ کاشت کاری ]  وہ زمین جس میں کھار زیادہ ہو اور کاشت کے قابل نہ ہو، اوسر، بنجر، زمین شور۔
"نمک کے پہاڑوں یا ساحلی علاقوں میں مٹی کے اندر شور زیادہ ہوتا ہے ایسی مٹی کو تھور، کلر یا دُسر کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، پاکستان کا معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٢٤ )
  • barren spot;  saline soil;  land which produces salpetre or reh;  a kind of fuller's earth