اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - طرّہ جو بطور آرائش پگڑی، ٹوپی یا تاج میں لگاتے ہیں۔ اتاقہ۔
"زمرد کی کلغی لگائے بڑی بڑی مونچھوں والا ایک سیاہ فام آدمی اندر داخل ہو گا۔"
( ١٩٨٣ء، سفر مینا، ٣٦٣ )
٢ - تاج کی طرح پروں کا گچھا جو بعض پرندوں کی چوٹی پر ہوتا ہے۔
"مور کچھ زیادہ ہی مور نظر آرہے ہیں، دُم زیادہ لمبی زیادہ پھیلی ہوئی، زیادہ نیلی کلغی، زیادہ باوقار۔"
( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٧١ )
٣ - گھوڑے کے چہرے کے ساز کا زیور جو خوشنمائی کے لیے سر کے اوپر کے چمڑے پر لگایا جاتا ہے۔
"گھوڑے عربی ترکی تازی یمنی سجی سجائے، . گنڈہ پٹہ ہیکل کلغی دمچی جواہر جڑے۔"
( ١٨٥٧ء، گلزاروں سرور، ١٩ )
٤ - پھول کا درمیانی حصّہ جس میں زیرہ دار سلائیوں کا گچھا ہوتا ہے۔
"کلغی: یہ پھل پتے کاراسی حصہ ہے۔"
( ١٩٨٤ء، مبادی نباتیات (معین الدین)، ١٨٨ )
٥ - کلس، قبہ۔ (نوراللغات)