١ - مشہور، پیغمبر، حضرت مریم کے بیٹے کا اسم مبارک، آپ پر انجیل نازل ہوئی، یہودی آپ کے دشمن تھے، انہوں نے آپ کو سولی پر چڑھایا مگر خداوند عالم نے آپ کو اوپر اٹھا لیا، مشہور ہے کہ آپ چوتھے آسمان پر مقیم ہیں اور قرب قیامت پر پھر دنیا پر تشریف لائیں گے آپ کے پیرو عیسائی کہلاتے ہیں، مردو کو زندہ کرنا، بیماروں کو شفا بخشنا آپ کے معجزات میں سے ہیں؛ (مجازاً) زندہ کرنے والا، شفا دینے والا۔
"حضرت عیسٰی کے ابتدائی پیرو آپ کو صرف نبی مانتے تھے۔"
( ١٩٧٢ء، سیرت سرور عالم، ٦٤٧:١ )