دھوپ

( دُھوپ )
{ دُھوپ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - سورج کی روشنی جو زمین یا کسی محسوس مادی چیز پر پڑ کر اس کو روشن اور گرم بنا دیتی ہے۔
 وہ اپنی دھوپ مرے آنگنوں میں پھیلا کر سمجھ رہا ہے کہ میں حدتِ قرار میں ہوں      ( ١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٢٩ )